اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

صدرِ مملکت نے انڈونیشین ہم منصب ابوووسوبیانتو کو ’نشانِ پاکستان‘ سے نواز دیا

09 Dec 2025
09 Dec 2025

(لاہور نیوز) ایوان صدرمیں انڈونیشیا کےصدر ابوووسوبیانتو کواعلیٰ ترین اعزاز’نشان پاکستان‘ دینےکی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کا اہتمام ایوانِ صدر میں کیا گیا، جس میں پاکستان کی جانب سے ابوووسوبیانتو کو نشانِ پاکستان سے نوازا گیا، تقریب میں آصف علی زرداری کے علاوہ وزیر اعظم، چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی اور اعلیٰ عسکری قیادت نے شرکت کی۔

قبل ازیں صدر پاکستان اور انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات ہوئی اور تاریخی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے مشترکہ اقدار اور دیرینہ خیرسگالی پر مکمل اتفاق کیا جب کہ پاکستان اور انڈونیشیا کا امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

آصف علی زرداری نے سوماترا کے سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ پر بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور انڈونیشیا کے متاثرین کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

دونوں صدور  نے بین المذاہب ہم آہنگی اور برداشت کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا، پاکستان اور انڈونیشیا کا مستقبل کی شراکت داری کو جامع ترقی کے اصولوں پر اُستوار کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا، دورانِ گفتگو دو طرفہ تجارت میں اضافے پر اطمینان، تجارت میں توازن اور تنوع پر زور بھی دیا۔

دونوں رہنما نے دو طرفہ مشترکہ تجارتی کمیٹی کو کاروباری روابط بڑھانے کا مؤثر فورم قرار دیا گیا، پاکستان اور انڈونیشیا کا آئی ٹی، زراعت، توانائی اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا، موسمیاتی تبدیلی، آفات سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔

دفاعی تعاون مضبوط بنانے، تربیت اور مشترکہ پیداوار بڑھانے پر اتفاق ہوا جب کہ اسلاموفوبیا کے خلاف مشترکہ کوششوں پر پاکستان اور انڈونیشیا کے عزم کا اظہار کیا، خطے میں امن اور ترقی کی ضرورت پر آصف علی زرداری نے زور دیا۔

صدر پاکستان نے ابوووسوبیانتوکو مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا، دونوں ممالک کے وزراء، اعلیٰ حکام اور عسکری قیادت نے توسیعی ملاقات میں شرکت کی جب کہ ابوووسوبیانتو کے اعزاز میں ایوانِ صدر میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے