اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نیشنل گیمز: جمناسٹکس چیمپئن شپ واپڈا نے جیت لی

09 Dec 2025
09 Dec 2025

(لاہور نیوز) 35ویں نیشنل گیمز 2025 کی جمناسٹکس چیمپئن شپ واپڈا نے جیت لی ہے۔

واپڈا نے مجموعی طور پر 264.95 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، پاکستان آرمی نے 260.05 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور ایچ ای سی نے 214.10 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

فلور ایونٹ میں شاہ جہان (واپڈا) اور ایم وقاص (پنجاب) 11.35 پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر رہے جبکہ عبدالوہاب (آرمی) تیسرے نمبر پر رہے۔

پومیل ہارس میں فیضان (ایچ ای سی) 11.05 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست، معاذ خان (آرمی) دوسرے اور محمد افضل (واپڈا) تیسرے نمبر پر رہے۔

والٹ ایونٹ میں واپڈا کے محمد افضل اور شہزاد علی دونوں نے 11.60 پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ پہلی پوزیشن حاصل کی، پنجاب کے ایم وقاص دوسرے اور سندھ کے عبدالصمد تیسرے نمبر پر رہے۔

پیرالل بارز میں محمد افضل (واپڈا) 11.05 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، آرمی کے منتظر مہدی دوسرے اور اسکار خان تیسرے نمبر پر رہے۔

رِنگز ایونٹ میں شاہ جہان (واپڈا) 11.55 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست، آرمی کے عمیر دوسرے اور شہزاد علی (واپڈا) تیسرے نمبر پر رہے

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے