09 Dec 2025
(لاہور نیوز) انگلینڈ کی جانب سے حقائق چھپانے پر پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا گیا ہے۔
پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کرتے ہوئے پاکستان روانہ کر دیا گیا، رجب بٹ کی ملک بدری کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ اس کا انگلینڈ کا ویزا منسوخ ہو چکا ہے۔
رجب بٹ نے اپنے خلاف حالیہ قانونی مقدمات کو ویزا کی درخواست دیتے وقت ظاہر نہیں کیا، پہلے سے لگے ہوئے ویزے کی بنا پر انگلینڈ کے ویزا حکام نے اسے نیا ویزا دیا تھا تاہم اب قانونی مقدمات کو ویزا کی اپلیکیشن میں ظاہر نہ کرنے پر ویزا منسوخ کر دیا گیا ہے۔
