اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری، 15 فروری کو پولنگ

09 Dec 2025
09 Dec 2025

(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 فروری کو ہوں گے، پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا، ریٹرننگ آفیسرز کاغذات نامزدگی کے لیے پبلک نوٹس 19 دسمبر کو آویزاں کریں گے، کاغذات نامزدگی 22 دسمبر سے 27 دسمبر تک جمع کرائے جائیں گے۔

انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 30 دسمبر سے 3 جنوری 2026 تک ہو گی، اپیلیں 5 سے 8 جنوری 2026 تک دائر کی جا سکیں گی، ٹربیونلز اپیلیں 9 سے 13 جنوری تک نمٹائیں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 15 جنوری 2026 ہے، امیدواروں کی حتمی فہرست 16 جنوری کو آویزاں کی جائے گی، انتخابی نشان 16 جنوری کو الاٹ کیے جائیں گے۔

الیکشن شیڈول کے مطابق اسلام آباد کے بلدیتی انتخابات کیلئے پولنگ 15 فروری کو ہوگی، 16 فروری سے 19 فروری تک نتائج مرتب کیے جائیں گے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے