09 Dec 2025
(لاہور نیوز) جی ٹی روڈ پر گھر کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق لاہور میں چھت گرنے کا واقعہ وارا ستار سٹاپ جی ٹی روڈ پرپیش آیا، گھر کی چھت مٹی اور گارے سے بنی ہوئی تھی۔
اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے ملبے تلے سے دو افراد کو زندہ نکالا ، چھت گرنے کے اس حادثہ میں تین افراد جاں بحق ہوئے۔
28 سالہ احمد قدیر، 30 سالہ امیر حمزہ، 23 سالہ ارسلان مظہر سانحہ میں جاں بحق ہوئے، جبکہ 2 افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے۔
