اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

نومبر 2025 میں پاکستان کو 3.2 ارب ڈالر کی ترسیلات موصول

09 Dec 2025
09 Dec 2025

(لاہور نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر کے تازہ اعدادوشمار جاری کر دیئے۔

سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو موصول ہونے والی ترسیلات زر ماہ نومبر میں 3 ارب 20 کروڑ ڈالر رہی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے موصول ملکی ترسیلات زر ایک سال میں 9.4 فیصد بڑھی، مالی سال 26-2025 کے پہلے پانچ مہینوں میں ترسیلات زر کا مجموعی حجم 9.3 فیصد اضافے کے ساتھ 16 ارب 10 کروڑ ڈالر رہا، جبکہ پہلے چار مہینوں میں یہ حجم 14 ارب 80 کروڑ ڈالر تھا۔

سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے ترسیلات زر کی مد میں 75 کروڑ 30 لاکھ ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 67 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، برطانیہ سے 48 کروڑ 11 لاکھ ڈالر جبکہ امریکا سے 27 کروڑ 71 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔

معاشی ماہرین کے مطابق ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ پاکستان کے بیرونی کھاتوں پر مثبت اثر ڈالے گا اور مالی استحکام میں مددگار ثابت ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے