(لاہور نیوز) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ موٹر برانچ لاہور نے مالی سال 2025-26 کے پہلے پانچ ماہ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 12 ارب روپے سے زائد کے ٹیکس اہداف حاصل کر لئے۔
محکمہ کے مطابق رواں مدت کے دوران ریکارڈ ریکوری ہوئی ہے، گاڑیوں کی رجسٹریشن کی مد میں 5 ارب 63 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم جمع کی گئی، جبکہ ٹوکن ٹیکس کی مد میں 5 ارب 21 کروڑ روپے سے زائد وصول کئے گئے۔
ڈائریکٹر موٹر برانچ نے بتایا کہ محکمے نے رواں مالی سال کے 65 فیصد اہداف صرف ابتدائی پانچ ماہ میں حاصل کر لئے ہیں، جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں صرف 37 فیصد ریکوری ہوئی تھی، اس نمایاں اضافہ کو محکمے کی مؤثر پالیسیوں اور بہتر حکمتِ عملی کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
محکمہ کے مطابق رواں مالی سال کا مجموعی ریونیو ہدف 18 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ گزشتہ مالی سال میں یہ ہدف 13 ارب روپے سے زائد تھا۔
