اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب میں شہریوں کو جعلی ای چالان موصول ہونے کی شکایات

09 Dec 2025
09 Dec 2025

(لاہور نیوز) پنجاب میں شہریوں کو جعلی ای چالان (ایس ایم ایس) موصول ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں، جس پر سیف سٹی نے شہریوں کو جعلسازوں کے جھانسے میں نہ آنے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان سیف سٹی کے مطابق سیف سٹی کبھی SMS کے ذریعے کیش، اکاؤنٹ یا بینک تفصیلات طلب نہیں کرتا، ای چالان SMS صرف اور صرف پنجاب حکومت کے سرکاری نمبر 8070 سے بھیجا جاتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جعلساز شہریوں کو لنک پر کلک کروا کر پیسے لوٹنے کی کوشش کرتے ہیں لہٰذا شہری کسی بھی مشکوک SMS یا ویب سائٹ پر ادائیگی ہرگز نہ کریں، سیف سٹی کی تمام سروسز شہریوں کے لیے بالکل مفت ہیں۔

ترجمان سیف سٹی کے مطابق مشکوک یا جعلی میسج ملنے پر فوری طور پر 15 یا FIA سائبر ونگ سے رجوع کریں، ای چالان SMS میں ہمیشہ وقت، جگہ اور خلاف ورزی کی تفصیل فراہم کی جاتی ہیں۔

سیف سٹی کے ترجمان نے واضح کیا کہ سیف سٹی کے نام پر فراڈ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے