اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

خلیل الرحمان قمر مبینہ ویڈیو کیس، ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت خارج

09 Dec 2025
09 Dec 2025

(لاہور نیوز) ضلع کچہری میں معروف ادیب و ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کی مبینہ نامناسب ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے کی سماعت کے دوران اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت خارج کر دی، این سی سی آئی اے کی جانب سے درج مقدمے پر فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو  نے محفوظ کرنے کے بعد سنا دیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ مقدمے کے ریکارڈ اور دلائل کی روشنی میں ملزمہ کو اس مرحلے پر ضمانت نہیں دی جا سکتی۔

آمنہ عروج پر الزام ہے کہ انہوں  نے خلیل الرحمان قمر کی مبینہ نامناسب ویڈیو وائرل کی، جس کے بعد ان کے خلاف سائبر کرائم قوانین کے تحت کارروائی کی گئی۔

مقدمہ کے مدعی خلیل الرحمان قمر کی جانب سے مدثر چوہدری ایڈووکیٹ نے دلائل پیش کئے اور عدالت کو آگاہ کیا کہ ویڈیو وائرل ہونے سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔

عدالت کی جانب سے ضمانت خارج کئے جانے کے بعد ملزمہ کو مقدمے کے ٹرائل کا سامنا کرنا ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے