(لاہور نیوز) شہر میں پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
برائلر گوشت کے نرخوں میں کمی تو دیکھنے میں آئی ہے مگر انڈوں کی قیمتیں اب بھی عام صارف کی قوتِ خرید سے باہر ہیں۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق برائلر کے دام میں 22 روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد برائلر گوشت کی نئی قیمت 453 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ صافی گوشت 510 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
زندہ برائلر بھی 15 روپے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد فارم گیٹ ریٹ 285 روپے فی کلو، ہول سیل ریٹ 299 روپے فی کلو جبکہ پرچون مارکیٹ میں زندہ برائلر 313 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب انڈوں کی قیمتوں میں کوئی نمایاں کمی نہ آ سکی اور شہری بدستور مہنگے انڈے خریدنے پر مجبور ہیں، فی درجن انڈوں کی نئی قیمت 353 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 10 ہزار 470 روپے تک جا پہنچی ہے۔
