اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

4 دن کا بچہ اغوا کرنے والا ملزم گرفتار، نومولود بازیاب

09 Dec 2025
09 Dec 2025

(لاہور نیوز) پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 4 دن کا بچہ اغوا کرنے والا ملزم گرفتارکر لیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ قائد اعظم انڈسٹریل پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچے کو ملزم کے قبضے سے بازیاب کرا لیا، بچے کی والدہ نشے کی عادی تھی، بچے کی والدہ کو عبدالسلام نامی ملزم نے نشہ دلوانے کا جھانسہ دیا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ خاتون 4 دن کے بچے کے ہمراہ ہمدرد چوک نشہ لینے پہنچی، ملزم عبدالسلام اپنے دوست کو بچہ دکھانے کے بہانے اسے لے کر فرار ہو گیا، پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو 6 گھنٹے میں حراست میں لے لیا۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ملزم سے اغوا شدہ بچہ بازیاب کرا کر لواحقین کے سپرد کر دیا گیا، ملزم کے خلاف مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے