اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکار منیب بٹ کا روحانی اور خاندانی تربیت سے بھرپور اندازِ فکر مداحوں کے دل جیت گیا

09 Dec 2025
09 Dec 2025

(ویب ڈیسک) اداکار منیب بٹ کا روحانی اور خاندانی تربیت سے بھرپور اندازِ فکر مداحوں کے دل جیت گیا۔

ابھرتے ہوئے اداکار منیب بٹ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران اپنی شخصیت کے روحانی اور خاندانی پہلوؤں پر کھل کر بات کی جسے سن کر مداح ان کے ایک نئے اور دل نشین روپ سے روشناس ہوئے۔

اداکار نے بتایا کہ ان کا پورا خاندان مذہبی ہے، خصوصاً ان کی والدہ پنج وقتہ نمازی اور تہجد گزار ہیں، اداکار کا کہنا تھا کے  بچے کی پہلی درس گاہ ماں کی گود ہوتی ہے اور مجھے ایسی ایمان بھری گود ملی جس نے میری روح تک کو سیراب کر رکھا ہے۔ 

اپنے مذہبی رجحانات کے حوالے سے منیب بٹ نے کہا کہ وہ اور ان کا خاندان کبھی بھی نیکیوں کی تشہیر کے قائل نہیں کیونکہ   اللہ تو سب دیکھ رہا ہے اور نیت تک جانتا ہے  تاہم انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اگر وہ کسی عبادت یا نیک عمل کی ویڈیو شیئر کرتے ہیں تو اس کا مقصد محض یہ ہوتا ہے کہ کوئی ایک شخص بھی اس سے متاثر ہوکر اچھا کام شروع کردے تو یہ ان کے لیے صدقہ جاریہ بن جائے گا۔

اداکار  نے روحانیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اکثر پوچھتے ہیں   اللہ کہاں ہے؟   تو وہ جواب دیتے ہیں کہ   اللہ کی مدد تو مشکل آنے سے پہلے پہنچ جاتی ہے۔ 

مزید برآں منیب بٹ کے اس کھلے، سچے اور مثبت مؤقف کو مداحوں نے بے حد سراہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہاربھی کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے