اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب میں روڈ بحالی و تعمیراتی پروگرام میں تیزی، متعدد منصوبے تکمیل کے قریب

09 Dec 2025
09 Dec 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کے روڈ بحالی و تعمیراتی پروگرام کے تحت صوبے بھر میں شاہراہوں کی تعمیر و مرمت اور انفراسٹرکچر کی مضبوطی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

منصوبوں کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے جامع مانیٹرنگ سسٹم فعال کر دیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیرِ صدارت اجلاس میں پیش کی گئی بریفنگ کے مطابق قائداعظم انٹرچینج سے واہگہ بارڈر تک 13 کلو میٹر طویل شاہراہ پر تیزی سے کام جاری ہے، گاؤں ڈیال میں سڑک کی تعمیر کیلئے تجاوزات کو ہٹایا جا رہا ہے جبکہ ڈیڑھ کلو میٹر کے حصے سے رکاوٹیں مکمل طور پر صاف کر دی گئی ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ چشتیاں تا ہارون آباد 26 کلو میٹر طویل شاہراہ کا منصوبہ مکمل کیا جا چکا ہے، جبکہ چیچہ وطنی تا ہرپہ میوزیم 36 کلو میٹر سڑک کی تعمیر پر بھی کام تیزی سے جاری ہے، چکوال میں 17 ارب روپے کی لاگت سے 470 کلو میٹر طویل سڑکوں کی تعمیر مکمل کی جا چکی ہے۔

اجلاس میں حکام  نے بتایا کہ منصوبوں پر دن رات کام جاری ہے اور معیار کی جانچ کیلئے  مانیٹرنگ سسٹم مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے، صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ سڑکوں کے منصوبوں میں تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو دیرپا، محفوظ اور معیاری انفراسٹرکچر فراہم کیا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے