08 Dec 2025
(لاہور نیوز) پاکستان کو ای ایف ایف اور آر ایس ایف پروگرام کے تحت اہم کامیابی، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے پاکستان کیلئے قرض قسط منظور ہو گئی۔
ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلیٹی اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبل قرض کی دو اقساط منظور ہوئیں، آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر فوری پاکستان کو ملیں گے۔
پاکستان کیلئے ای ایف ایف موجودہ قرض پروگرام کی تیسری قسط منظور ہوئی، پاکستان نے 37 ماہ کا موجودہ قرض پروگرام ستمبر 2024 میں حاصل کیا تھا۔
ای ایف ایف پروگرام کی ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط ستمبر 2024 میں ملی تھی، ای ایف ایف کے تحت 1 ارب ڈالر کی دوسری قسط مئی 2025 میں ملی تھی۔
موسمیاتی تبدیلیوں کے پروگرام آر ایس ایف کے تحت پہلی قسط منظور ہوئی۔
