08 Dec 2025
(لاہور نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات ہوئی۔
گورنر ہاؤس میں ارکان اسمبلی سے ہونے والی ملاقات میں سید علی قاسم گیلانی، مخدوم طاہر رشیدالدین اور سید علی حیدر گیلانی سمیت دیگر شریک ہوئے، ملاقات میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے اپنے انتخابی حلقوں کے عوامی مسائل اور ان کے حل میں آنے والی مشکلات سے بلاول بھٹو کو آگاہ کیا۔

ملاقات میں سردار دوست محمد کھوسہ نے اپنے انتخابی حلقے میں ہونے والی دھاندلی کی صورت حال سے بلاول بھٹو کو آگاہ کیا جبکہ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی کارکنان نے بھی ملاقات کی۔
