08 Dec 2025
(لاہور نیوز) ٹریفک پولیس کی جانب سے ہیلمٹ پہننے کی سختی پر مارکیٹ میں ہیلمٹ کا ریٹ بڑھ گیا۔
صوبائی دارالحکومت میں ہیلمٹ کی خریداری کیلئے ریکارڈ اضافہ ہونے لگا ہے، ہیلمٹ خریداری کا رجحان بڑھنے سے متعلق شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک وارڈنز ہیلمٹ نہ پہننے کا 2 ہزار روپے جرمانہ کر رہے ہیں تاہم مجبوری میں مارکیٹ میں 350 روپے میں بکنے والا ہیلمٹ 500 روپے سے زائد نرخوں پر خریدنے پر مجبو ہیں۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ اچھا اور معیاری ہیلمٹ ہی شہریوں کی زندگی کا ضامن ہے، غیر معیاری ہیلمٹ چالان سے تو بچاتےہیں لیکن جان نہیں۔
