اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں کی انڈونیشیا کے صدر کے پرتپاک استقبال کی ویڈیو وائرل

08 Dec 2025
08 Dec 2025

(لاہور نیوز) پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں کی جانب سے انڈونیشیا کے صدر کا پرتپاک استقبال کیا گیا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

پاک فضائیہ کے 6 جے ایف 17 جنگی طیاروں نے انڈونیشیا کے صدر کا شاندار استقبال کیا، پاک فضائیہ کےجنگی طیاروں نےانڈونیشیا کے صدر پرابوووسبیانتو کو فضائی سلامی پیش کی، اس موقع پر پاک فضائیہ کے طیاروں نے انڈونیشیا کے صدر کا طیارہ پاکستان کی حدود میں داخل ہوتے ہی حصار میں لے کر منفرد انداز میں خوش آمدید کیا۔

انڈونیشیا کے صدر نے پاک فضائیہ ، پاکستانی قیادت اورپاکستان کی عوام کا شکریہ ادا کیا، پاک فضائیہ کی جانب سے شاندار استقبال دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات اور باہمی احترام کا مظہر ہے، پاکستان کی فضا میں پرتپاک استقبال دونوں ممالک کے مابین پائیدار دوستی اوربھائی چارے کا ثبوت ہے۔

پاکستان کی حدود میں برادر ممالک کو فضائی سلامی پیش کر نا جذبہِ خیر سگالی کی روایات کا عکاس ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے