اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

آئی جی پنجاب کا لاہور مسیت صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم

08 Dec 2025
08 Dec 2025

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے لاہور، راولپنڈی اور ملتان سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا۔

آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ لاہور، راولپنڈی، ملتان سمیت صوبہ بھر میں فوری طور پر سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز کئے جائیں، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز میں سی ٹی ڈی، دیگر اداروں کے ہمراہ ہوں گے۔

 

 

 

سی ٹی ڈی، ایس ڈی پی اوز دیگر سکیورٹی اداروں کے ہمراہ تعلیمی اداروں میں موک ایکسرسائز بھی کروائیں، تعلیمی اداروں کے داخلی و خارجی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے، سکیورٹی گارڈز، ایمرجنسی انخلا یقینی بنائیں ۔صوبہ سے باہر سے آئے ہوئے تمام افراد کی فوری پروفائلنگ، ڈیٹا  چیک کروایا جائے۔

ڈاکٹر عثمان انور  نے ہدایت کی کہ ٹی ایل پی سمیت تمام کالعدم تنظیموں کی مانیٹرنگ باقاعدگی سے جاری رکھیں، دہشت گردوں، شر پسند عناصر کے تدارک کے لئے بھرپور ڈور ناکنگ کریں۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی طرف سے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد، کرائم کنٹرول، منشیات کے خلاف سخت ترین کریک ڈاؤن پر پنجاب پولیس کی حوصلہ افزائی کو سراہتے ہیں، پنجاب پولیس کے اقدامات، آگاہی مہم کی وجہ سے ٹریفک لائسنسنگ میں حالیہ دنوں میں 930 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔

 

 

 

آئی جی پنجاب  نے صوبائی دارالحکومت کے کرائم میں 46 فیصد کمی پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کو شاباش دی اور کہا کہ سی سی ڈی نے کرائم کنٹرول اور منشیات فروشی کے خاتمے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے