(ویب ڈیسک)ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران معمولی اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ شماریات پاکستان(پی بی ایس) کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق 4دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1379روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.39فیصدزیادہ ہے،پیوستہ ہفتہ میں ملک میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1374روپے ریکارڈکی گئی تھی۔
زیرجائزہ عرصے کے دوران ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1441روپے ریکارڈکی گئی، جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.06فیصدزیادہ ہے،پیوستہ ہفتہ میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1440روپے ریکارڈکی گئی تھی۔
اعدادوشمارکے کے مطابق 4دسمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں اسلام آبادمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1367روپے،راولپنڈی 1361روپے،گوجرانوالہ 1400روپے، سیالکوٹ1370روپے، لاہور1466روپے، فیصل آباد 1370روپے، سرگودھا1373روپے، ملتان 1397روپے، بہاولپور1400روپے، پشاور1370روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1300روپے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح 4دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1378روپے، حیدرآباد 1428روپے، سکھر1500روپے، لاڑکانہ 1407روپے، کوئٹہ 1490روپے اورخضدارمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1443روپے ریکارڈ کی گئی۔
