اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ذہنی مریض کے ساتھ صرف ذہنی ڈاکٹر مذاکرات کر سکتا، مریم اونگزیب

08 Dec 2025
08 Dec 2025

(لاہور نیوز) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ذہنی مریض کےساتھ صرف ذہنی ڈاکٹر مذاکرات کر سکتا ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تم اپنی بکواس اور گندی زبان سے فوج کو متنازع بناتے ہو، کسی کو یہ اجازت نہیں دی جا سکتی، سرخ لکیرعبور کرنے والے کی سزا آئین میں درج ہے۔

اُنہوں  نے کہا کہ تحریک انصاف نے فوجی تنصیبات پرحملہ کیا، وفاق میں نفاق پھیلانےوالےکو غدار کہا جاتا ہے، بھارت کے ساتھ ملکر سازش کرنے والےکو ملک دشمن کہا جاتا ہے۔

سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی پر حملہ آور ہونےکی اجازت نہیں دی جا سکتی، ملک کے خلاف سازش کرنے والے کی سزا آئین میں واضح ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ فارن فنڈنگ بول رہی ہے جو اسرائیل اوربھارت سےلی گئی، ایسےعناصرکےساتھ اسی طرح نمٹا جائےگا جیسےملک دشمن کےساتھ، پی ٹی آئی نے اپنی کرپشن چھپانے کیلئے 9 مئی کا سانحہ کیا، یہ کہتے ہیں ہمیں 27ویں ترمیم منظور نہیں، کس نے پوچھا ہے کہ 27 ویں ترمیم آپ کو قبول ہے یا نہیں؟ اپنی کرپشن اور اعمال چھپانے کے لیے9 مئی کا سانحہ کیا۔

سینئر صوبائی وزیر  کا کہنا تھا کہ اینف از اینف کہہ رہے ہیں، خیبرپختونخوا گورنر ہاؤس کو جلا دیں گے، تمہارے باپ کا گورنر ہاؤس ہے، پاکستان کے عوام اور افواج پاکستان کو ملک کا دفاع بہت اچھی طرح آتا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کہ زیرو ٹالرنس ہے کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی، غلیظ، گندی زبان جو بھی استعمال کرے گا قانون کے مطابق نمٹا جائےگا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ معرکہ حق میں یہ بھارت کا سہولت کار بنا ہوا تھا تاہم آپ کو تکلیف اپنا چہرہ بےنقاب ہونے سے ہو رہی ہے، سیاست کرو ملک دشمنی نہ کرو، اظہار رائے کی حد آئین نے واضح کر دی ہے جو راہ راست پرنہ آئے اِس سے براہ راست نمٹا جاتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے