08 Dec 2025
(لاہور نیوز) بلال گنج کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا، جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے ساتھی کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز موہنی روڈ کے قریب پیش آیا جہاں لین دین کے تنازع پر طوفان خان نامی شخص الیکٹریشن خرم اور فہد کی دکان پر پہنچا اور فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں فہد کی پنڈلی اور ایڑھی زخمی ہوئیں، تاہم ڈاکٹرز کے مطابق اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، پولیس حکام نے یقین دلایا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
