اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب موٹر وہیکل آرڈیننس 2025 پر فوری عملدرآمد روکنے کی استدعا مسترد

08 Dec 2025
08 Dec 2025

(محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب موٹر وہیکل آرڈیننس 2025 پر فوری عمل درآمد روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔

عدالت نے پنجاب موٹر وہیکل آرڈیننس 2025 کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر  نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت جرمانوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے، شہریوں کو بھاری جرمانے اور مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔

ایڈووکیٹ اظہر صدیق  نے نکتہ اٹھایا کہ پارلیمنٹ کی موجودگی میں آرڈیننس جاری نہیں کیا جا سکتا لہٰذا عدالت موٹر وہیکل آرڈیننس کو غیر آئینی قرار دے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک موٹر وہیکل آرڈیننس پر فوری عملدرآمد روکنے کا حکم دے۔

عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگر سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے موٹر وہیکل آرڈیننس پر فوری عملدرآمد روکنے کی استدعا مسترد کر دی اور کہا کہ فریقین کا جواب سامنے آنے کے بعد آرڈیننس پر عمل درآمد روکنے سے متعلق فیصلے کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے