08 Dec 2025
(ویب ڈیسک) بارشوں کا انتظار مزید طویل ہونے لگا، نومبر میں بارشوں سے محرومی کے بعد دسمبر میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دسمبر کے وسط میں ملک کے بالائی علاقوں میں دو کمزور موسمی سسٹمز داخل ہو سکتے ہیں، تاہم یہ سسٹمز پنجاب پر نمایاں اثرات مرتب کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، بالائی علاقوں میں معمول کی ہلکی بارش اور برف باری کا امکان تو موجود ہے مگر میدانی علاقوں میں موسم خشک ہی رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں کے دوران سردی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہوتا رہے گا اور رات کے وقت درجہ حرارت مزید کم ہونے کا امکان ہے، مسلسل خشک موسم کے باعث دھند میں بھی اضافہ متوقع ہے، جس کا ٹریفک اور فضائی سفر پر اثر پڑ سکتا ہے۔
