اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی کی مقبولیت ختم ہو چکی، یہ اقتدار کی جنگ کر رہے ہیں: فیصل واوڈا

08 Dec 2025
08 Dec 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مائنس ون نہیں تو پی ٹی آئی پوری مائنس، اب ایک انچ بھی برداشت نہیں کیا جائے گا، رگڑ دیں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت ختم ہو چکی، یہ اقتدار اور پیسے کی جنگ کر رہے ہیں، انہیں ملک سے محبت نہیں، یہ سارا جھگڑا سیاستدانوں کے آپس کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب ایکشن پر ڈبل ری ایکشن ہو گا، پیر سے ترقی شروع ہو جائےگی، ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد بہت سارے لوگ سرنڈر  کر چکے ہیں۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ آج تک برداشت کر کے ہی یہاں تک آئے ہیں، ایک نیا سیاسی لفظ آیا ہے، ایسی کی تیسی، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے ایسا کام کر دیا جو حکومت کو معلوم ہی نہیں تھا، ان کی بہنوں  نے ان کی کمزوری بتا دی کہ اگر کوئی بانی سے نہ ملے تو فرسٹیٹڈ ہو جاتے ہیں، مائنس ون مان لیں اور گھر جائیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ریاست پاکستان سے بڑھ کر کچھ نہیں، ایک شخص کی خواہشات اس حد تک بڑھ چکی ہیں وہ کہتا ہے میں نہیں تو کچھ نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے