08 Dec 2025
(لاہور نیوز) شہر میں پولٹری مصنوعات کے دام ایک بار پھر تبدیل کر دیئے گئے، جس کے بعد برائلر گوشت میں 15 روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کے مطابق برائلر گوشت 475 روپے فی کلو مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ صافی گوشت 540 روپے فی کلو تک شہریوں کو فروخت کیا جا رہا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق زندہ برائلر کے نرخوں میں بھی کمی سامنے آئی ہے، زندہ مرغی 10 روپے تک سستی ہوئی ہے، فارم گیٹ ریٹ 300 روپے فی کلو، ہول سیل ریٹ 314 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 328 روپے فی کلو مقرر ہو گیا۔
دوسری جانب انڈوں کے دام بدستور بلند ہیں اور شہریوں کی قوت خرید سے باہر ہوتے جا رہے ہیں، تازہ ترین قیمتوں کے مطابق انڈے 353 روپے فی درجن مقرر، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 10 ہزار 470 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔
