(لاہور نیوز) نیشنل گیمز کے شوٹنگ کے مقابلوں میں پاکستان آرمی نے 7 گولڈ میڈلز کے ساتھ اپنی برتری مستحکم کر لی جبکہ پاک نیوی 5 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔
دوسرے روز کے نتائج کے مطابق 10 میٹرز ایئر پسٹل ویمنز مقابلوں میں نیوی کی رابعہ کبیر نے گولڈ، آرمی کی رمشا ندیم نے سلور اور نیوی کی رسام گل نے برانز میڈل جیتا۔
اسی کیٹیگری کے ٹیم ایونٹ میں پاکستان نیوی نے گولڈ، آرمی نے سلور اور ایچ ای سی نے برانز میڈل جیتا۔
25 میٹرز ریپڈ پسٹل کے انفرادی مقابلوں میں آرمی کے محمد شبیر نے گولڈ، نیوی کے جی ایم بشیر نے سلور اور نیوی کے مقبول حسین نے برانز میڈل جیتا، ٹیم ایونٹ میں نیوی نے گولڈ، آرمی نے سلور اور پی اے ایف نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔
سکیٹ اولمپک مقابلوں میں آرمی کے امام ہارون نے گولڈ، نیوی کے آصف محمود نے سلور اور آصف علی نے برانز میڈل جیتا، ٹیم کیٹیگری میں آرمی نے گولڈ، نیوی نے سلور اور سندھ نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔
میڈل ٹیبل پر پاکستان آرمی 7 گولڈ، 6 سلور اور 1 برانز میڈل کے ساتھ سرِ فہرست ہے، پاکستان نیوی کے شوٹرز نے دوسرے روز شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 3 گولڈ میڈلز حاصل کر کے اپنے گولڈ میڈلز کی تعداد 5 کر لی۔
