07 Dec 2025
(لاہور نیوز) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاک بحریہ کی انسدادِ منشیات کی کامیاب کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے سمندر میں 1500 کلوگرام منشیات کی کامیاب ضبطی کو پاک بحریہ کی اعلیٰ پیشہ ورانہ استعداد اور مؤثر نگرانی کا ثبوت قرار دیا، انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کی بروقت کارروائی قومی مفادات کے تحفظ اور غیرقانونی سرگرمیوں کے سدباب کے لیے ریاستی عزم کو مضبوط بناتی ہے۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ علاقائی و بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ پاک بحریہ کا تعاون محفوظ سمندری ماحول کے لیے پاکستان کے سنجیدہ کردار کی عکاسی کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ سمندری حدود میں ہر قسم کی غیرقانونی سرگرمیوں کے مکمل خاتمے کے لیے ریاست اور ادارے پُرعزم ہیں۔
