اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

شناختی کارڈ پر موجودہ پتہ تبدیل کرانے کا آسان طریقہ

07 Dec 2025
07 Dec 2025

(لاہور نیوز) شناختی کارڈ پر موجودہ پتہ تبدیل کرانے کے خواہشمند شہریوں کیلئے نادرا کی جانب سے اہم اور جامع ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

محکمہ کے مطابق اب پتہ کی تبدیلی کا عمل مزید سہل بنا دیا گیا ہے تاکہ شہری اپنے رہائشی ریکارڈ کو درست اور اپ ٹو ڈیٹ رکھ سکیں, اس حوالے سے ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ پتہ کی تبدیلی کے لیے شہریوں کو لازماً رہائش ثابت کرنے والا کوئی ایک مستند دستاویزی ثبوت پیش کرنا ہوگا۔

اس سلسلے میں والدین، شریکِ حیات یا اپنی ملکیت میں موجود رہائشی پتے پر بجلی، گیس یا پانی کا بل قابل قبول قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، جائیداد کے کاغذات، ہاؤسنگ سوسائٹی کا الاٹمنٹ لیٹر یا تصدیق شدہ کرایہ نامہ بھی بطور ثبوت جمع کروایا جا سکتا ہے۔

نادرا حکام  نے واضح کیا ہے کہ شہری مطلوبہ دستاویزات کے ہمراہ ملک بھر میں قائم قریبی نادرا مرکز سے رجوع کر سکتے ہیں جہاں عملہ انہیں پتہ تبدیلی کا مکمل طریقہ کار فراہم کرے گا۔

نادرا حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی سہولت کے پیش نظر یہ عمل نہ صرف تیز تر بنایا گیا ہے بلکہ شفافیت بھی یقینی بنائی گئی ہے تاکہ کسی قسم کی تاخیر یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے