07 Dec 2025
(لاہور نیوز) امراض چشم کی تین روزہ سالانہ کانفرنس "43 ویں لاہور آفتھلمو سمپوزیم" اختتام پذیر ہو گئی۔
7 دسمبر 2025 کو آفتھلمولوجیکل سوسائٹی آف پاکستان (OSP) کا سائنسی اجتماع مکمل ہوا۔ کانفرنس میں ماہرین اور 1800 سے زائد شرکا نے شرکت کی ۔
بین الاقوامی اور قومی مقررین نے مختلف سیشنز میں جدید تحقیق شیئر کی، پروفیسر ڈاکٹر ناصر چوہدری کی زیر نگرانی لائیو سرجیکل سیشنز شرکاء کی توجہ کا مرکز رہے انہوں نے کانفرنس میں شعبہ امراض چشم کو پیش کیا جبکہ پروفیسر ڈاکٹر ناصر چوہدری نے کہا کہ یہ تین دن شعبہ امراض چشم کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوئے۔

چیئرمین سائنٹیفک کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد معین نے جامع پروگرام نوجوان ڈاکٹروں کو قیمتی علم کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔۔
