اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

الیکشن کمیشن کا بیرسٹر گوہر کو چیئرمین تحریک انصاف تسلیم کرنے سے انکار

07 Dec 2025
07 Dec 2025

(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف تسلیم کرنے سے انکار کر دیا اور آزاد سینیٹرز کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی درخواست بھی مسترد کر دی۔

یاد رہے کہ بیرسٹر گوہر  نے آزاد سینیٹرز کی پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے خط لکھا تھا جس میں کہا گیا کہ آزاد سینیٹرز کی پی ٹی آئی میں شمولیت کو تسلیم کیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے جوابی خط میں بیرسٹر گوہر کی قانونی پوزیشن واضح کر دی اور کہا کہ آپ کو آزاد سینیٹرز کو پارٹی میں شامل کرانے کا کوئی قانونی حق حاصل نہیں اور نہ ہی الیکشن کمیشن انہیں اس عہدے پر تسلیم کرتا ہے۔

جوابی خط میں الیکشن کمیشن نے لکھا کہ بیرسٹرگوہر نے آزاد سینیٹرز کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی درخواست تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا حالانکہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس زیر التوا ہے، تحریک انصاف نے خود ہی عدالت سے سٹے  لے رکھا ہے، اس لئے کسی بھی فرد کو چیئرمین کے طور پر قانونی حیثیت دینا ممکن نہیں۔

دوسری جانب بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن کا جوابی خط موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے معاملہ عدالت لے جانے کا اعلان کر دیا، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تاحال ہمارا انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کیا اور نہ ہی سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے