اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بانی پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈ کا ڈاکہ ڈالا، بانی ذہنی مریض ہیں، عطا تارڑ

07 Dec 2025
07 Dec 2025

(لاہور نیوز) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ملک میں وہ کام کیا جو دشمن کرنا چاہتا تھا۔

صوبائی دارالحکومت کے علاقے شیر شاہ چوک میں ترقیاتی کاموں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن)کی قیادت عوامی خدمت کے لیے ہمیشہ مصروف عمل ہے،عوام سے ترقیاتی کاموں کا وعدہ کیا تھا، آج وفا کردیا۔

اُنہوں نے کہا کہ انتخابی مہم میں عوام سےکیےوعدے پورےکر رہےہیں، مسلم لیگ(ن)کی قیادت عوامی خدمت کیلئے ہمیشہ سے مصروف عمل ہے، حلقےمیں بنیادی سہولتوں کےمنصوبے مکمل کیےجا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ ایک جماعت کی خیبرپختونخوا میں12سال سےحکومت ہے،اُنہوں نے خیبرپختونخوا کو کھنڈر بنا دیا، تحریک انتشار نے ایک ہسپتال بھی پی کےایل آئی جیسا نہیں بنایا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ ملک کےہر بڑے منصوبے پر نوازشریف کی تختی لگی ہوئی ہے، آج اُنہوں نے پشاورمیں جلسہ کیا، عوام نے انہیں ریجیکٹ کر دیا، بانی پی ٹی آئی نے190ملین پاؤنڈ کا ڈاکہ ڈالا، بانی پی ٹی آئی ذہنی مریض ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ذہنی مریض ہسپتال اور فلاحی منصوبوں کے فنڈز تک کھا گیا، چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل کا دشمن پرخوف طاری ہے، فیلڈ مارشل کی قیادت پاک فوج نےدشمن کے7طیارے گرائے، تحریک انصاف کی بزدل حکومت نے بھارت کے خلاف کوئی آواز نہیں اٹھائی، پی ٹی آئی دور حکومت میں کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ پس پشت ڈالا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ پی ٹی آئی کےسوشل میڈیا اکاؤنٹس ریاستی اداروں کےخلاف گمراہ کن پروپیگنڈے میں ملوث ہیں، پی ٹی آئی کوپاکستان کا مفاد عزیزنہیں، اُنہوں نے وہ کام کیا جو دشمن کرنا چاہتا تھا، 9مئی کوحساس اداروں پرحملے کیے، نو مئی کو تحریک انصاف اور10 مئی کوبھارت کوشکست ہوئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے