اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بدنصیبی ہے ملک کے آئینی سربراہ ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہیں، شاہد خاقان عباسی

07 Dec 2025
07 Dec 2025

(ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بدنصیبی ہے ملک کے آئینی سربراہ ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہیں۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ گورنر راج قانون میں انتہائی قدم ہے، اگر یہاں گورنر راج ہوتا ہے تو پھر سب صوبوں میں گورننس حالات ایسے ہیں وہاں بھی گورنر راج لگا دیں۔

اُنہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبہ ایک دوسرے کو برداشت کریں، ہمارا سیاست میں ایک مقصد ہے ملک کی فلاح ہو ملک ترقی کرسکے، مقصد کرسی نہیں ہے مقصد عوام اور ملک کی خدمت ہے۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی کا صرف ایک راستہ ہے ملک آئین و قانون پر چلیں، نظام کی ناکامی، مشکلات کا واحد حل آئین و قانون کا نفاد ہے، پاکستان وہ ملک ہے جس کا سب سے بڑا اثاثہ نوجوان ہیں اور نوجوان تعلیم چاہتا ہے، روزگار، کاروبار کے مواقع چاہتا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جہاں سیاسی استحکام نہیں ہوگا وہاں سرمایہ کاری نہیں ہوگی ، بدنصیبی ہے ملک کے آئینی سربراہ ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہیں، ہماری واحد جماعت ہے جو ملک میں مسائل کے حل کی بات کرتی ہے، تمام دوسری جماعتوں ایک دوسرے کو گالیاں دیتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم ملک کو جوڑنے کے بات کرتے ہیں، یہ پاکستان کی ضرورت ہے، ہم سب نے ملکر کی ترقی کےلئے کام کرنا ہے،ایک شخص ایک جماعت کی بس کی بات نہیں ،سب ملکر اپنا کردار ادا کریں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ  کرسی اور اقتدار کی بات نہیں، اِسی شہر میں چھ سات سال گزارے ہیں یہاں تعلیم حاصل کی والد ایئر فورس میں تھے، سب شہروں میں جانے کا اتفاق ہوا، خیبر پختونخوا کو نظر انداز کرکے پاکستان کے مسائل حل نہیں کرسکتے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کا احترام کرنا ہم سب پر فرض ہے ، ملک کی خرابی کو قبول نہیں کرسکتے،27 ویں ترامیم پاکستان کے سیاست دانوں کے لئے کالا دھبہ ہے، ایسا وقت آئے گا کہ تمام جماعتیں ترامیم کو واپس لانے کےلئے کوشش کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے