اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 326.58 قیمت فروخت : 327.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.32 قیمت فروخت : 374.99
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.60 قیمت فروخت : 198.95
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.39 قیمت فروخت : 204.76
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.45 قیمت فروخت : 74.59
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.08 قیمت فروخت : 76.22
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.95 قیمت فروخت : 915.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 554000 دس گرام : 475000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 507830 دس گرام : 435414
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9126 دس گرام : 7833
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان اور مصر کی اقتصادی شراکت داری میں نئی پیش رفت

07 Dec 2025
07 Dec 2025

(لاہورنیوز) پاکستان اور مصر کی اقتصادی شراکت داری میں نئی پیشرفت سامنے آئی جس میں دونوں ممالک نے مشترکہ معاشی لائحہ عمل پر اتفاق کر لیا۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے اقتصادی شراکت داری، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوا۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے مصری وزیر سرمایہ کاری حسن الخطيب سے ڈی 8 کے تجارتی وزرا کونسل کی میٹنگ میں اہم ملاقات کی جس میں تجارت، سرمایہ کاری اور پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک کو بڑھانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

پاکستان اور مصر نے ٹیکسٹائل، زراعت، فارما اور دیگر شعبہ جات میں شراکت داری بڑھانے پر زور دیا۔دونوں ممالک میں بندرگاہوں تک باہمی رسائی اور ویزا سہولیات کے ذریعے تجارت کو مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا، ڈیجیٹل جدید کاری سے پاکستان اور مصر کا اقتصادی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔

ملاقات میں ترجیحی شعبوں کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے اور پیشرفت کا باقاعدہ جائزہ لینے پر اتفاق ہوا، دونوں فریقین نے اقتصادی تعلقات، بی ٹو بی روابط اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ایس آئی ایف سی کے مؤثر اقدامات سے پاکستان کے تجارتی و صنعتی شعبے ترقی کی راہ پر مسلسل گامزن ہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے