اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

صبا قمر کو بغیر میک اپ کے سین کرنا مہنگا پڑگیا، شدید تنقید

07 Dec 2025
07 Dec 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر اپنے ایک بیان کے بعد شدید تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔

پانی جیسا پیار، باغی، بے شرم، چیخ، ڈائجسٹ رائٹر اور فراڈ جیسے متعدد مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی صبا قمر ان دنوں دو مقبول ڈراموں کیس نمبر 9 اور پامال میں نظر آرہی ہیں۔

پامال میں اُن کی عثمان مختار کے ساتھ کیمسٹری کو پسند کیا جا رہا ہے جبکہ کیس نمبر 9 میں ریپ سروائیور کا مضبوط کردار نبھانے پر انہیں خوب سراہا جا رہا ہے۔

صبا قمر اپنی قدرتی خوبصورتی اور کم میک اپ کے استعمال کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔

حال ہی میں کیس نمبر 9 کی نئی قسط میں وہ بغیر میک اپ جلوہ گر ہوئیں اور انہوں نے انسٹا پوسٹ میں لکھا ’چلیں، سکرین پر بغیر میک اپ آنے کو نارمل کریں‘۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین اس بیان سے متفق نظر نہیں آئے اور انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

صارفین نے لکھا کہ صبا قمر سمیت کئی فنکار مہنگے کاسمیٹک طریقۂ کار، فلرز اور انجیکشن کا استعمال کرتے ہیں، اسی لیے اُن کا ’نو میک اپ‘ دعویٰ درست نہیں۔

کچھ صارفین نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’سرجریز اور فلرز کے بعد بغیر میک اپ آنا تو آسان ہے ‘ جبکہ کچھ نے کہا کہ اداکارہ حقیقتاً میک اپ میں تھیں۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے