اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 326.58 قیمت فروخت : 327.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.32 قیمت فروخت : 374.99
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.60 قیمت فروخت : 198.95
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.39 قیمت فروخت : 204.76
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.45 قیمت فروخت : 74.59
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.08 قیمت فروخت : 76.22
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.95 قیمت فروخت : 915.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 554000 دس گرام : 475000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 507830 دس گرام : 435414
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9126 دس گرام : 7833
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کا 100 روز خاموشی کے بعد بڑا اعلان

07 Dec 2025
07 Dec 2025

(لاہور نیوز) معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جوا ایپس کیس میں گرفتاری سے رہائی تک 100 روز خاموشی کے بعد بڑا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ڈکی بھائی نے اعلان کیا ہے کہ 100 روز تک ایک بھی لفظ نہ بولنے کے بعد آج شام 6 بجے میں اپنی خاموشی توڑ دوں گا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ صارفین اس کو فراموش نہیں کر سکیں گے۔

یاد رہے کہ ڈکی بھائی کو 17 اگست کو جوا ایپس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے الزام میں لاہور ایئرپورٹ سے بیرون ملک جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ نے 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض یوٹیوبر ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت منظور کی تھی اور انہیں 26 نومبر کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔

رہائی کے تین روز بعد ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی نے انسٹاگرام سٹوری پر بتایا کہ وہ اس وقت سوشل میڈیا سے وقفہ لے رہے ہیں، رہائی کے بعد نہ انہوں نے کوئی نیا کونٹینٹ بنایا ہے اور نہ ہی کسی کے ساتھ تصویر بنوائی ہے۔

عروب جتوئی نے لوگوں سے درخواست کی تھی کہ وہ افواہوں یا جھوٹی معلومات پر یقین کر کے غلط فہمی کا شکار نہ ہوں، ڈکی بھائی جلد واپسی کریں گے اور پہلے سے زیادہ مضبوط انداز میں اپنا سفر دوبارہ شروع کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے