اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سی سی ڈی مقابلہ: زیر حراست 2 اور منشیات فروش ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

07 Dec 2025
07 Dec 2025

(لاہور نیوز) سی سی ڈی اقبال ٹاؤن کا ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں زیر حراست مزید 2 منشیات فروش ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ڈی اقبال ٹاؤن کے ساتھ مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ملزمان میں اصغر علی اور عثمان شامل ہیں۔

زیر حراست ملزمان کو برآمدگی کیلئے لے جایا جا رہا تھا جب ان کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی، ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار محفوظ رہے، ملزمان کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل چوہنگ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زیر حراست ملزم محمد آصف ہلاک ہو گیا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ڈی ٹیم ملزم کو تفتیش کیلئے لے کر جا رہی تھی جب اس کے ساتھیوں نے اسے چھڑوانے کی کوشش میں اچانک حملہ کر دیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران زیر حراست ملزم آصف اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر موقع پر ہلاک ہو گیا، واقعہ کے بعد پولیس نے لاش کو ضروری کارروائی کیلئے مردہ خانہ منتقل کر دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے