اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نعت خواں و ماضی کے مقبول گلوکار جنید جمشید کی 9ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

07 Dec 2025
07 Dec 2025

(لاہور نیوز) پاپ سنگر سے نعت خوانی کا سفر طے کرنے والے ماضی کے مقبول گلوکار جنید جمشید کی 9ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

جنید جمشید کی آواز جتنی نرم اور میٹھی تھی شخصیت بھی ویسی ہی تھی، انہوں نے جو بھی کلام پڑھا وہ سننے والوں کے دل میں اتر گیا، 3 ستمبر 1964ء کو کراچی میں آنکھ کھولنے والے جنید جمشید نے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی اور بطور پاپ گلوکار اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

پہلے ہی البم کی ریلیز نے جنید جمشید کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا، ان کا گیت دل دل پاکستان بے حد مقبول ہوا، سال 2004ء میں جب جنید جمشید شہرت کی بلندیوں پر تھے تو انہوں نے گلوکاری کو خیر باد کہہ دیا اور دین کی تبلیغ میں مصروف ہو گئے۔

جنید جمشید نے نعتیہ کلام پڑھ کر لوگوں کےدل جیت لیے، 2005ء میں جنید جمشید نے اپنی خوبصورت آواز میں پہلا نعتیہ البم ریلیز کیا جسے بہت پذیرائی ملی، شوبز ہو یا دین کا راستہ، جنید جمشید نے عزت، دولت، شہرت سب کمایا، گلوکاری چھوڑ کر مبلغ بنے تو لوگوں کو دین کی دعوت دی۔

سال 2014ء میں جنید جمشید کو حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز دیا گیا، 7 دسمبر 2016ء کو جنید جمشید فضائی حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے، لیکن وہ اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے