اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہباز شریف اور مریم نواز نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کا سنگ بنیاد رکھ دیا

06 Dec 2025
06 Dec 2025

(لاہور نیوز) ”ماحول دوست سفر سے بڑھتا پنجاب“ ، گوجرانوالہ میں جدید ترین ٹرانسپورٹ کلچر کا آغاز ہو گیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔شہباز شریف اور مریم نواز شریف نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم پراجیکٹ کی تختی کی نقاب کشائی کی، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب نے سنہری بیلچے سے علامتی طور کھدائی کر کے سنگ بنیاد رکھا۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے خطاب میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی عوامی خدمات کو سراہا اور پوری ٹیم کو شاباش دی، انہوں نے اپنے خطاب میں گوجرانوالہ کے روایتی کھانوں کا ذکر کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم پراجیکٹ پر خود بریفنگ دی، شہبازشریف اور مریم نواز کی تقریب میں آمد پر عوام نے بلند آہنگ نعرے لگائے، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب نے ہاتھ ہلا کر نعروں کا جواب دیا۔

ماس ٹرانزٹ سسٹم کے آغاز پر گوجرانوالہ کے عوام کا جوش وخروش قابل دید تھا، تقریب گاہ کے داخلی راستوں کو خوبصورت سٹیمر،ز پینا فلیکس سے سجایا گیا، ماس ٹرانزٹ سسٹم کے بارے میں معلوماتی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔

تقریب گاہ میں گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کا خوبصورت تھری ڈی ماڈل حاضرین کی توجہ کا مرکز رہا، ماس ٹرانزٹ سسٹم کے سنگ بنیاد کی تقریب میں وزراء، ارکان اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز نے شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے