اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نیشنل گیمز کے نوجوان ہمارا مستقبل، عالمی سطح پر میڈلز جیت کر لائیں گے: بلاول بھٹو

06 Dec 2025
06 Dec 2025

(لاہورنیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نیشنل گیمز کے نوجوان ہمارا مستقبل ، یہ ایتھلیٹس عالمی سطح پر میڈلز جیت کر لائیں گے۔

شہر قائد میں نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ امید ہےیہی کھلاڑی عالمی سطح پر  بھی ملک کا نام روشن کریں گے، نوجوانوں کو مثبت ماحول میسر آ رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ نیشنل گیمزمیں نوجوانوں کا جوش وخروش دیدنی ہے،18سال بعد کراچی نیشنل گیمز کی میزبانی کرنا فخر کی بات ہے،ملک بھر سے آئے کھلاڑیوں کو نیشنل گیمز اچھا لگے گا، نوجوانوں کو یہاں مثبت ماحول مل رہا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک بھر سے آئے تمام کھلاڑیوں کو  یہاں صحتمند سرگرمیوں کا ماحول مل رہا ہے، پاکستان بھر کے نوجوان ہمارا مستقبل ہیں۔

قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نیشنل گیمز کی میزبانی کرنا صوبہ سندھ کے لئے فخر کی بات ہے، بلاول بھٹو زرداری کی آمد کا شکر گزار ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ کراچی میں 18سال بعد قومی کھیلوں کا میلہ سج رہا ہے، پورے پاکستان سے آئے ایتھلیٹس 32کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں، یہ گیمز قومی یکجہتی اور بین الصوبائی ہم آہنگی کی مثال ہے، نظم و ضبط اور اتحاد کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم حتی الامکان کوشش کریں گے کہ مہمانوں کو بہترین سہولیات فراہم کریں گے، نیشنل گیمز کو مثالی گیمز بنائیں گے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے