اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایشیائی ترقیاتی بینک نے 38 کروڑ 10 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

06 Dec 2025
06 Dec 2025

(لاہور نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 38 کروڑ 10 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیہ کے مطابق قرض کی رقم بنجاب میں زراعت، تعلیم اور صحت کی سہولیات پر خرچ کی جائے گی،رقم میں سے 12 کروڑ ڈالر کا رعایتی قرضہ ہوگا، مجموعی رقم میں 40 لاکھ ڈالر کی امداد شامل ہو گی۔

اے ڈی بی کے مطابق رقم کے ذریعے پنجاب میں تعلیمی سہولیات کو بہتر بنایا جائے گا، رقم سے پنجاب میں صحت عامہ کی سہولیات اور مراکز کی بہتری ممکن ہو سکے گی۔

اعلامیہ کے مطابق رقم کی ذریعے چھوٹے کاشتکاروں کو سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی، چھوٹے کاشت کاروں کو جدید زرعی سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔

قبل ازیں پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان تین اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے، بینک سڑکوں اور پانی کے منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 6 کروڑ اٹھارہ لاکھ ڈالر دے گا۔

ترجمان اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق پاکستان اورایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان ایم ایل ون کراچی تا روہڑی سیکشن کیلئے ریڈینیس فنانسنگ پر دستخط ہوئے ہیں، کوئٹہ بس ریپڈ ٹرانزٹ کیلئے پراجیکٹ ریڈینیس فنانسنگ پر دستخط ہوئے، بلوچستان واٹر ریسورسز ڈیولپمنٹ سیکٹر منصوبے کیلئے اضافی فنانسنگ پر دستخط کیے گئے۔

ترجمان اقتصادی امور کے مطابق منصوبوں پر سیکرٹری اقتصادی امور محمد کریم اور سیکرٹری ریلوے مظہر علی شاہ نے دستخط کیے جب کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے معاہدوں پر دستخط کئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے