اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ایسا معاشرہ چاہیے جہاں لڑکیاں بغیر خوف کام کر سکیں: ہانیہ عامر

06 Dec 2025
06 Dec 2025

(ویب ڈیسک) خواتین اور لڑکیوں کے حقوق سے متعلق اپنے بیان میں اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ ایک ایسے معاشرے کی ضرورت ہے جہاں خواتین اور لڑکیاں خوف کے بغیر کام کر سکیں، تعلیم حاصل کر سکیں اور اپنی آواز بلند کر سکیں۔

یو این ویمن ایشیا اور پیسیفک کی ریجنل ڈائریکٹر کرسٹین عرب نے ہانیہ عامر کو پاکستان میں خواتین اور لڑکیوں کے لیے محفوظ اور شمولیتی ڈیجیٹل و مالیاتی ماحول کو فروغ دینے کے لیے نیا گڈول امبیسڈر مقرر کیا ۔

اس موقع پر کرسٹین عرب نے ہانیہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں اس مشن میں کردار ادا کرنے کی دعوت دی۔

ہانیہ عامر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آن لائن رویوں کو نئے سرے سے ترتیب دینا ہوگا اور نقصان دہ سماجی اقدار کو چیلنج کرنا ہوگا تاکہ خواتین اور لڑکیاں خوف کے بغیر کام کر سکیں، تعلیم حاصل کر سکیں اور اپنے خیالات کا اظہار کر سکیں۔

اداکارہ نے کہا کہ بااختیاری کا حقیقی مطلب صرف اس وقت ہے جب حفاظت یقینی ہو، چاہے وہ آن لائن ہو یا آف لائن۔

یہ تقرری خواتین کے حقوق اور ان کی آن لائن و آف لائن حفاظت کے فروغ کے لیے ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہوگی، جس میں ہانیہ عامر اپنا موثر کردار ادا کریں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے