اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

محکمہ ایکسائز کا ٹیکس کلچر فروغ دینے اور کارکردگی بہتر بنانے کیلئے انعامات کا اعلان

06 Dec 2025
06 Dec 2025

(لاہور نیوز) محکمہ ایکسائز پنجاب نے زیادہ ٹیکس جمع کرانے والے شہریوں اور سب سے زیادہ ریکوری کرنے والے افسران و اہلکاروں کیلئے انعامات کا اعلان کر دیا۔

ایکسائز حکام کے مطابق، پراپرٹی ٹیکس، پروفیشنل ٹیکس اور موٹر وہیکل ٹیکس کی کیٹیگریز میں سب سے زیادہ اور بروقت ٹیکس ادا کرنے والے ٹاپ فائیو شہریوں کو خصوصی انعامات سے نوازا جائے گا، یہ انعامات شہریوں کی حوصلہ افزائی کیلئے دیئے جائیں گے تاکہ وہ ٹیکس ادا کرنے میں مزید دلچسپی لیں۔

محکمہ ایکسائز  نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ ٹیکس وصولی میں بہترین کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں، بالخصوص پہلے دو نمبر پر آنے والے ای ٹی اوز (ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسرز) اور انسپکٹرز کو اعزازات اور انعامات دیئے جائیں گے، اس اقدام کا مقصد فیلڈ عملے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ مزید محنت سے کام کریں اور ٹیکس وصولی کے عمل کو مزید موثر بنائیں۔

ڈائریکٹر جنرل ایکسائز  نے تمام ریجنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ کارکردگی اور ادائیگی کی بنیاد پر ناموں کی فہرستیں مرتب کریں اور انہیں ڈی جی آفس میں بھجوائیں، حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ٹیکس دہندگان اور فیلڈ عملے کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ صوبے میں ٹیکس کلچر کو فروغ دینا ہے۔

ایکسائز حکام کے مطابق آئندہ ہفتے ایک تقریبِ وقار کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ٹیکس دہندگان اور محکمے کے ملازمین کو مدعو کیا جائے گا اور ان کو اعزازات دیئے جائیں گے، یہ تقریب ٹیکس کلچر کو فروغ دینے اور محکمے کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کیلئے اہم موقع ثابت ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے