اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پنجاب میں موثر حکمت عملی کے تحت ملکی وغیر ملکی سرمایہ کار صنعتی یونٹس لگا رہے ہیں:چوہدری شافع

06 Dec 2025
06 Dec 2025

(ویب ڈیسک) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ پنجاب میں موثر حکمت عملی کے تحت ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار تیزی سے اپنے صنعتی یونٹس لگا رہے ہیں۔

پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام صنعتکاروں کے ساتھ مکالمہ منعقد ہوا،جس میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے خصوصی شرکت کی۔ چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال نے پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں کو دستیاب سہولتوں سے آگاہ کیا۔

مکالمے کے دوران صنعتکاری کے فروغ کیلئے سود مند تجاویز پر بات چیت ہوئی۔  صوبائی وزیر نے پنجاب کے انڈسٹریل اسٹیٹس میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے صنعتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں موثر حکمت عملی کے تحت صنعتکاری کے عمل کو تیز کیا گیا ہے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار پنجاب میں تیزی سے اپنے صنعتی یونٹس لگا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں انڈسٹری کا فروغ میرا عزم ہے، جتنی زیادہ انڈسٹری لگے گی اتنے ہی روز گار کے مواقع بڑھیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ فیڈمک کے زیر اہتمام انڈسٹریل اسٹیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے کمیونٹی سینٹر بن رہا ہے یہاں مختلف بینکوں کی برانچیں بھی کھل رہی ہیں،بینکوں کی برانچیں کھلنے سے صنعتکاروں کو سہولت ملے گی، فیصل آباد میں سٹیٹ آف دی آرٹ ایکسپو سنٹر بھی بنایا جا رہا ہے۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں بننے والے گارمنٹ سٹی میں چین کی ٹیکنالوجی اور ٹیکسٹائل انڈسٹری منتقل ہو رہی ہے،مقامی صنعتکار بھی یہاں ٹیکسٹائل انڈسٹری لگا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں دنیا کی تیسری بڑی وی وو موبائل فون کی فیکٹری آئندہ6 ماہ میں پیداوار شروع کردے گی جبکہ قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں میں 10نئی فیکٹریوں کی تعمیر شروع ہوچکی ہے،آئندہ 3ماہ میں سیالکوٹ میں سرجیکل سٹی کی تعمیر بھی شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی 23 سمال انڈسٹریل اسٹیٹس میں صنعتی انفراسٹرکچر کی بہتری کا بڑا پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ انڈسٹری کی ضرورت اور صنعتکاروں کی ڈیمانڈ پرنئی انڈسٹریل اسٹیٹس بنائی جا رہی ہیں،وفاقی حکومت قرضوں پر مارک اپ کی شرح سنگل ڈیجیٹل پر لانے کیلئے کام کر رہی ہے۔

صنعتکاروں نے ٹیکسیشن، زیادہ پیداواری لاگت اور انڈسٹری کے دیگر مسائل پر بات کی۔ سی ای او پیڈمک کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی،سی او او سید معظم علی،چئیرمین اپٹما پنجاب کامران غازی، صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمن سہگل،صدر سیالکوٹ چیمبر احتشام مظہر، چئیرمین تھرموسول سید نبیل ہاشمی،انجم نثار اور دیگر معروف صنعتکاروں نے جمخانہ کلب لاہور میں منعقدہ مکالمے میں شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے