(لاہور نیوز) مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہریوں کی قوت خرید متاثر ہوئی ہے۔
مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک اور اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اور اب اس کی فی کلو قیمت 29 روپے بڑھ کر 482 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، یہ اضافی قیمت روزمرہ خریداری کرنے والے شہریوں کیلئے ایک نئی مشکل کا سبب بن رہی ہے۔
دوسری طرف فارمی انڈوں کی قیمتوں میں استحکام دیکھنے کو مل رہا ہے، فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 353 روپے پر برقرار ہے، تاہم ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی کی قیمت 10,470 روپے تک پہنچ چکی ہے جو کہ گزشتہ کچھ ماہ میں ہونے والے اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے انہیں ضروری اشیاء خریدنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، درجنوں خاندانوں کا گزر بسر ان اشیاء پر منحصر ہے اور قیمتوں میں مسلسل اضافے نے ان کی زندگی کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔
