06 Dec 2025
(لاہور نیوز) سیشن کورٹ لاہور میں معروف مصنف و نغمہ نگار خلیل الرحمان قمر کے مقدمے کی ملزمہ آمنہ عروج نے ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔
آمنہ عروج پر الزام ہے کہ اُس نے خلیل الرحمان قمر کی ایک نامناسب ویڈیو وائرل کی تھی، جس سے ان کی عزت کو نقصان پہنچا۔
آمنہ عروج نے این سی سی آئی اے کے مقدمے میں ضمانت کی درخواست دائر کی، جس پر عدالت نے درخواست پر سماعت کا آغاز کر دیا۔
مدعی خلیل الرحمان قمر کی جانب سے ان کے وکیل چوہدری مدثر ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ جمع کروا دیا ہے اور یہ مقدمہ اب سیشن کورٹ میں چل رہا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج نے کیس کی آئندہ سماعت پر وکلا کو دلائل کیلئے طلب کر لیا ہے۔
مقدمے میں ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت پر مزید پیشرفت اور فیصلہ آئندہ سماعت میں متوقع ہے۔
