اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

علیمہ خان کا بھارتی میڈیا کو انٹرویو تابوت میں آخری کیل ثابت ہوا، خواجہ آصف

05 Dec 2025
05 Dec 2025

(لاہور نیوز) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے بھارتی میڈیا سے جو بات چیت کی وہ تابوت میں آخری کیل ثابت ہوا۔

نجی ٹی وی کے میں گفتگو میں خواجہ آصف کا یہ بھی دعویٰ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لوگ طالبان کو بھتہ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ سیاستدانوں سے بات کرنے سے انکار کرتے رہے، پی ٹی آئی کے جس بھی شخص نے پاکستان مخالف بات کی ہے، اس کی پارٹی نے ایک بار بھی مذمت نہیں کی۔

وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے ماضی میں جو بھارتی میڈیا کو انٹرویوز دیے، اس میں کبھی پاکستان کے وجود اور سالمیت کے خلاف بات نہیں کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی پی اور ن لیگ نے کبھی 9 مئی جیسا اقدام نہیں کیا، پیپلز پارٹی کے لیڈر کو پھانسی دی گئی، اس کے باوجود انہوں نے 9 مئی جیسا واقعہ نہیں کیا، بےنظیر بھٹو کو شہید کیا گیا پیپلز پارٹی نے تو کبھی بھارت کو آواز نہیں دی۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ نواز شریف کو قید کیا گیا جبکہ انہیں تین مرتبہ ہٹایا گیا لیکن انہوں نے کبھی ریڈلائن کراس نہیں کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے