05 Dec 2025
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری سکولوں کے سٹوڈنٹس کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور روبوٹس کی تعلیم دینے کیلئےجدید لیبز قائم کرنا شروع کر دیں۔
لاہور کے سرکاری سکولز کے سٹوڈنٹس اب صرف نصابی کتب کی تعلیم ہی حاصل نہیں کر رہے بلکہ یہ سٹوڈنٹس اب روبوٹس اور مصنوعی ذہانت کی دنیا میں داخل ہو چکے ہیں۔
پنجاب کے محکمہ تعلیم کے مطابق پائلٹ پروجیکٹ کی کامیابی کے بعد پنجاب بھر میں اے آئی اور روبوٹس کی تعلیم دینے والی لیبز قائم کی جائیں گی، اس حوالے سے سٹیم لیب کی, ماسٹر ٹرینر مریم فاطمہ نے بتایا کہ سٹوڈنٹس کو وہ ہنر سکھانا چاہتے ہیں جو معیشت کیلئے فائدہ مند ثابت ہو گا۔
