اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عمران خان ملکی سالمیت کیلئے خطرہ ہیں، عطا تارڑ بھی برس پڑے

05 Dec 2025
05 Dec 2025

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کو پاکستانی سالمیت کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور اس کی پارٹی ملک کو ڈیفالٹ کروانا چاہتی تھی، جس کیلئے آئی ایم ایف کو خطوط بھی لکھے گئے۔

اُنہوں نے کہا کہ 9 مئی کو فوج کی تنصیبات پر حملے کیے گئے، جو کام دشمن بھی نہیں کرتا وہ پی ٹی آئی نے کیے اور یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کی سالمیت کےلیےخطرہ ہیں، انہیں اپنا سیاسی مستقبل نظر نہیں آرہا، اس لیے وہ ایسا بیانیہ بنا رہے ہیں۔

وفاقی وزیرا طلاعات ونشریات کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی ہمیں کہتے ہیں کہ انہیں بانی پی ٹی آئی نے پھنسا دیا ہے، وہ انتہاپسند ہے اور اسامہ بن لادن کو شہید کہتا ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی طالبان کی سوچ رکھتا ہے اور دہشت گردوں کو اپنا دوست مانتا ہے، اس انتہاپسند شخص پر جنگی جنون سوار ہے، اس کی اپنی جماعت کے لوگ انہیں کتنا برداشت کریں گے؟

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس خیبرپختون خوا میں گورنر راج کا سنجیدہ آپشن موجود ہے، پی ٹی آئی کے لوگ ان کے بیانیے کے ساتھ نہیں کھڑے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے