05 Dec 2025
(لاہور نیوز) ڈپٹی وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈاراپنے بیٹے کے ہمراہ داتا دربار حاضری دینے پہنچے۔
اس موقع پر سابق سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری بھی ہمراہ تھے، ڈپٹی پرائم منسٹر نے مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی و دُعا کی ۔
ڈپٹی پرائم منسٹر کو داتاؒ دربار پر جاری ترقیاتی امور کی بابت بریف کیا گیا، داتا دربار کے فرنٹ پر گورنمنٹ آف پنجاب کے منصوبہ سے بھی آگاہ کیا گیا، منصوبہ اوقاف اور ایل ڈی اے کے اشتراک سے 2.5بلین کی لاگت سے مکمل ہو گا۔
ترقیاتی منصوبے میں داتاؒ دربار اور اردگرد کی سیکیورٹی کو مزید بہتر کیا جائے گا۔
