05 Dec 2025
(لاہور نیوز) پولیس نے خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق بصیر پور کے رہائشی امتیاز احمد نے چونگی امر سدھو لاہور کی رہائشی خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر دیپالپور بلوایا تھا، جہاں اوباش نوجوان ساتھی کی مدد سے اس نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ خاتون کی درخواست پر ملزم کیخلاف تھانہ سٹی دیپالپور میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی اور ہومن ریسورس نے مرکزی ملزم امتیاز احمد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
